پاکستان سپورٹس بورڈ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے

کھیلوں کے ذریعے ہی دہشت گردی کو ختم کیا جا سکتا ہے٬ آغا امجد اللہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:39

پاکستان سپورٹس بورڈ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ نے کہا ہے کہ بورڈ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور کھیلوں کے ذریعے ہی دہشت گردی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاک ترک انٹرنیشنل سکول میں انٹرنیشنل سکول سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرپاک ترک سکول کے پرنسپل یاسر اقبال٬ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر حاجی طارق محمود٬ سیکرٹری عدنان ملک٬ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین اور مختلف سکولز کے طلباء کی کیثر تعداد بھی موجودتھی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ملک میں کھیلوں کے فروغ کے خواہاں ہیں اور نوجوانوں کوصحت مندانہ سرگرمیوں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح شامل ہے۔

(جاری ہے)

آغا امجد اللہ نے طلبہ پر روز دیا کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔فٹ بال انٹرسکولز انڈر 19- میں بی ایم آئی نے پہلی اور پاک ترک سکول نے دوسری جبکہ انڈر16- میں بی ایم آئی نے پہلی اور ویسٹ منسٹر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ایونٹ کے اختتام پرمہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :