بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں حریت پسند قیادت کی غیر قانونی گرفتاریاں اور ضلع بڈگام میں طالب علم جاوید میر کی ہلاکت قابل مذمت ہے٬ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 11:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں حریت پسند قیادت کی غیر قانونی گرفتاریوں اور ضلع بڈگام میں ایک کالج کے طالب علم جاوید میر کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے سرکاری اکائونٹ پر اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ گیلانی٬ میر واعظ اور آسیہ اندرابی سمیت کئی حریت رہنما بھارت کی غیر قانونی قید میں ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

ہم بھارتی فورسز کے حریت رہنما یاسین ملک پر مظالم کی بھی مذمت کرتے ہیں جن کے باعث ان کی صحت بری طرح بگڑھ گئی ہے اور انہیں آئی سی یو میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ترجمان نفیس ذکریا نے 22 سالہ جاوید میر کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید میر پرامن اور اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم کی بھی شدید مذمت کی ہے۔