لاہور ٬پنجاب پروکیورمنٹ ریگولری اتھارٹی کے زیر اہتمام سیمینار

چیف سیکرٹری کی زیر صدارت سیمینار میں صوبائی سیکرٹریز ٬ کمشنراور ملحقہ ڈیپارٹمنٹس کے نمائندے شریک ہوئے ایم ڈیپپرا ٬ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ٬ قانونی ماہرین اور دیگر کا خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) پنجاب پروکیور منٹ ریگولری اتھارٹی کے زیر اہتمام ایوان وزیراعلی میں پبلک پروکیورمنٹ پر سیمینار منعقد ہوا - چیف سیکرٹری زہد سعید کی زیر صدارت سیمینار میں تمام صوبائی سیکرٹریز٬ کمشنر ٬ ملحقہ محکموں کے سربراہان ٬ خود مختار اداروں ٬ پبلک سیکٹر کمپنی کے نمائندوںنے شرکت کی -سیمینار میں سرکاری افسروں کی پبلک سیکٹر خریداری کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مختلف امور کا جائزہ لیاگیا اور سرکاری طور پر خریداری کے عمل میں قواعد وضوابط کو زیر بحث آئے -پپرا کے مینجنگ ڈائریکٹر علی بہادر قاضی نے خیر قدمی خطاب میں سیمینار کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور گڈگورننس اور بہتر سروس ڈیلیوری کے حصول کے لئے سرکاری اداروں میں خریداری کے عمل کو ضوابط کے دائرہ کار میں لانے کی ضرورت پر زور دیا - چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے خطاب میں مختلف سرکاری محکموں میں پروکیورمنٹ اور پراجیکٹ مینجمنٹ سیل قائم کرنے کی اہمیت واضح کی - سینئر لیگل ایکسپرٹ سید محسن عباس ٬ ڈاکٹر عرفان قادر خان ٬ پی آئی ٹی بی کے عطاء الرحمن اور پپرا کے ماہرین نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا - اس موقع پر سیف سٹی اتھارٹی ٬صاف پانی کمپنی سمیت مختلف میگا پراجیکٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے اپنے تجربات ٬مشاہدات سے آگاہ کیا - سیمینار میں پلاننگ پری کوالیفیکیشن بڈنگ دستاویزات ٬ تجزیہ اور دیگر امورپر کیس سٹڈیز کا اہتمام کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :