لاہور ٬پریس کلب کی ممبر ز لسٹ میں سینئرز اور ورکنگ جر نلسٹس کے نام ڈالے جائیں

جر نلسٹ گروپ سکر وٹنی لسٹ واپس نہ لی تو متاثرہ ممبران پریس کلب میں دھرنا د دیں گے صدرارشدانصاری کی زیرصدارت جرنلسٹ گروپ کانمائندہ اجلاس

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) جر نلسٹ گروپ نے لاہور پریس کلب کی ممبر ز لسٹ کی سکروٹنی میں سینئرز اور ورکنگ جر نلسٹس کے نام ڈالنے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قراردیاہے٬اور مطالبہ کیاہے کہ پریس کلب کی باڈی نے دو روز کے اندر سکر وٹنی لسٹ واپس نہ لی تو جرنلسٹ گروپ متاثرہ ممبران کے ہمراہ25اکتوبر بروزمنگل کو پریس کلب میں دھرنا دے گا ۔

ہفتے کوجرنلسٹ گروپ کانمائندہ اجلاس مقامی ہوٹل میں صدرارشدانصاری کی زیرصدارت ہوا٬جس میںلاہورپریس کلب کی گورنرباڈی کے ممبرعمران شیخ ٬اظہرمقبول٬سینئرصحافیوں منوربٹ٬احسن ضیا٬عدنان ملک ٬ذوالفقارمہتو٬مبشرحسن٬افضال طالب ٬پرویزالطاف سمیت ممبرزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور پریس کلب کی ممبر ز لسٹ کی سکروٹنی میں سینئرز اور ورکنگ جر نلسٹس کے نام ڈالنے کو انتقامی کارروائی قراردیتے ہوئے اس کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پریس کلب کی باڈی نے دو روز کے اندر سکر وٹنی لسٹ واپس نہ لی تو جرنلسٹ گروپ متاثرین کے ہمراہ25اکتوبر بروزمنگل کو پریس کلب میں دھرنا دے گا۔

(جاری ہے)

سینئرممبرمنوراقبال بٹ نے اجلاس کوبتایاکہ جس لسٹ کو الیکشن2015 میں رہبر کمیٹی جس میں تمام گروپ شامل تھے نے سیکروٹنی کرکے کلیئر کیا اس کی دوبارہ سکروٹنی غیر آئینی ہے ۔جرنلسٹ گروپ کے سربراہ ارشدانصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سکروٹنی لسٹ مستردکرتے ہیں٬ صحافیوں کو انتقامی کاروائی کانشانہ نہیںبننے دیں گے ۔ اجلاس میں ممبران نے پریس کلب کی موجودہ باڈی کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا اورپسند نہ پسندکی بنیاد پر صحافیوں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے پر شدید مذمت کی گئی ممبران نے کہا کے پریس کلب کے الیکشن سے قبل تمام گروپوں کے رہنماوں پر مشتمل رہبر کمیٹی جس کے کنوئینر جواد نظیر تھے کے ساتھ شفیق اعوان٬ معین اظہر٬ شہزادحسین بٹ٬ یاسین سحر٬ ریئس انصاری٬ جاوید فاروقی ٬ منور بٹ٬ تجمل گرمانی اورستارچوہدری ممبر تھے نے تمام لسٹوں کی مکمل سیکروٹنی کرکے ایک متفقہ لسٹ جاری کی جس پر الیکشن ہوئے رہبر کیمٹی کی سیکورٹنی کے بعد دوبارہ سیکروٹنی غیر آئینی اورغیر اخلاقی ہے جن ممبران کے ووٹوں سے موجودہ باڈی منتخب ہوئے اب ان ممبران کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے اورانتقامی کاروائی کی جارہی ہے۔

ایک ماہ میں ایف ٬ بی سی بلاک کے معاملات10مہینے گزرنے کے باوجود حل نہیں ہوئے ایف بلاک295ممبران کا حق ہے انھیں پلاٹس دلوا کررہیں گے فلیٹس٬ اورقرعہ اندازی کے نام پر ممبران سے جعلسازی نہیں ہونے دیں گے۔ اجلاس میںارشد انصار ی نے تمام ساتھیوں کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ جرنلسٹ گروپ نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح وبہبود اورانکے مفادات کے تخفظ کیلئے کام کئے ہیں موجودہ باڈی صحافی دشمن پالیسی پرگامزن ہے جس کو ہرصورت روکا جائے گا باڈی کو دو دن کی مہلت دیتے ہیں کے رہبر کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے سیکروٹنی لسٹ صحافیوں کو انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں اور فوری لسٹ واپس لی جائے ورنہ25 اکتوبر کو پریس کلب دھرنا دیں گے عہدیداران کا راستہ بھی روکیں گے اجلاس میں موجودہ تمام ممبران نے ہاتھ اٹھاکر اس فیصلے کی تائید کی اورپریس کلب دھرنا دینے اور جرنلسٹ گروپ زندہ باد کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :