کراچی ,پاکستان رینجرز کی سکھر اور حب چوکی کے علاقے میں کارروائی٬

کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد گرفتار

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان رینجرز (سندھ)نے مصدقہ اطلاعات پر سکھر اور حب چوکی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ٬ تفصیلا ت کے مطابق 9 محرم الحرام (23 اکتوبر 2015 ئ)کو لاشاری محلہ جیکب آباد میں ہونے والے بم دھماکے میں دہشتگرد کامران خرانی نے منصوبہ سازی اور قاری عطاء اللہ نے معاونت کی٬ دونوں دہشتگردوں کو اسلحہ سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ٬ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کراچی اور اندرون سندھ کسی بھی مشکوک فرد یاسرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار واٹس اپ نمبر 316-2369996 ٬ ای میل ایڈریس [email protected]یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کام یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں ٬ پاکستان رینجرز سندھ اور عوام ساتھ ساتھ ہے�

(جاری ہے)

#

متعلقہ عنوان :