ایس ایس پی سانگھڑ نے ضلع کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردئیے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:23

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) ایس ایس پی سانگھڑ نے ضلع کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر سمیع اللہ سوُمرو نے عیدن کاسی آئی اے سی شاہپورچاکر تھانے میں تبادلہ کردیا جبکہ خالد جونیجو کو لائن سے سی آئی اے میں تعینات کردیا جبکہ عرفان بھٹی کو کھائی سے لائن جبکہ شریف جمالی کو شاہپورچاکر سے کھائی ٬ کرشن لال کو لائن سے پیرومل ٬ لالا جاوید کو پیرومل سے لائن ٬ اسلم بُلو کو نوآباد سے لائن اور اُس کی جگہ اختر بجارانی کو لائن سے نوآباد تعینات کردیا۔