پاکستان ایشین پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرے گا‘ کمبوڈیا میں آئندہ ہونے والے 9ویں اجلاس کے امور بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان ایشین پارلیمانی اسمبلی(اے پی ای) کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرے گا جس میں کمبوڈیا میں آئندہ ہونے والے 9ویں اجلاس کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان سینیٹ آف پاکستان میں ایشین پارلیمانی فوکل گروپ کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اجلاس میں شرکت کی اور اے پی اے کے کردار کو مزید وسیع کرنے اور اس فورم کیلئے پاکستان کی خدمات پر بات کی۔

(جاری ہے)

حال ہی میں کمبوڈیا میں اے پی اے کے اجلاس میں ایک قرارداد مرتب کی گئی جس میں پاکستانی وفد نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور پاکستانی موقف کو بہترین طریقے سے پیش کیا گیا جس میں مسئلہ کشمیر خصوصی طور پر شامل ہے۔ قرارداد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا گیا۔ ایشین پارلیمنٹ کے قیام کے حوالے سے تجویز پاکستان نے 2014ء میں سینیٹ آف پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اے پی اے کی ساتویں پلینری اجلاس میں دی تھی۔کئی ممالک نے اس تجویز کی تائید کی تھی اور اس حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا تھا۔

متعلقہ عنوان :