27 جولائی کی تعمیل میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 10 روپے کا سکہ جاری

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) فاقی حکومت نے خزانہ ڈویژن کے اعلامیہ نمبر F.3(12) IF-III/2005 بتاریخ 27 جولائی 2015 کی تعمیل میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 10 روپے کا سکہ جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ سکہ 24 اکتوبر 2016 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کائونٹرز سے جاری کیا جائے گا۔یہ سکہ پیلے رنگ کا اور گول ہے اور کنارے پر دندانے ہیں٬ اس کا قطر 25.5ملی میٹر ہے۔

سکے کا وزن 5.50 گرام ہے ۔

(جاری ہے)

اس سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کندہ ہے۔ ہلال کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپر عددی صورت میں سکے کا سالِ اجرا درج ہے۔ سکے کے پورے کنارے پر چھوٹے موتیوں کا دائرہ ہے۔پچھلے رخ پر وسط میں فیصل مسجد کی سامنے سے لی گئی تصویر ہے جس پر فاختائیں اڑتی نظر آ رہی ہیں۔ سکے کے نچلی طرف اس کی عرفی مالیت جلی اعداد میں 10 اور اردو میں روپیہ کندہ ہے۔ سکے کے پورے کنارے پر چھوٹے موتیوں کا دائرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :