وزیر اعلیٰ سندھ سے سینیٹ کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک کی ملاقات

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سینیٹ کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی٬ملا قات میںامن و امان کی صورتحال ٬ شہر کی سیا سی سرگرمیاں اور پارٹی معاملات و مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ٬ سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو شہر میں بلاول بھٹو زرداری کی 16اکتوبر کو شہداء کارساز ریلی کے کامیاب تاریخی انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔