انسداد دہشت گردی کی عدالت کا ایم کیو ایم کے دو کارکنوں پر فرد جرم عائد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سندھ سیکرٹریٹ حملہ ٬دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے دو کارکنوں ناصر عرف کھجی اور فہیم مرچی پر فرد جرم عائد کردی ہے٬ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے٬ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سندھ سیکرٹریٹ پر حملے ٬دھماکہ خیزمواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزمان ناصر عرف کھجی اور فہیم مرچی کو پیش کیا گیا٬دوران سماعت عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ٬ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے ٬پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور وہ بھارت سے بھی تربیت حاصل کرچکے ہیں٬ملزمان نے 2013سندھ سیکرٹریٹ پر حملہ کیا تھا جبکہ 90روز رینجرز کی تحویل میں بھی رہ چکے ہیں۔