ضلعی انتظامیہ کے ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم میں 1لاکھ روپے سے زائد جرمانے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:04

رحیم یارخان ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم میں تیزی٬ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرو لررحیم یارخان میاں محبوب اختر نے مختلف دکانوں و ہوٹلز کا معائنہ کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء کی تیار٬ صفائی کے ناقص انتظامات اور مقررہ مدت سے تجاوز اشیاء فروخت کرنے پر 1لاکھ سے زائد جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول نے دوران چیکنگ احمر سویٹ مارٹ اینڈ بیکرز کو20ہزار٬ٹیسکو مارٹ15ہزار٬الرحمان جگ مگ برگر اینڈ چپلی کباب25ہزار٬الحیات سویٹ 20ہزار٬ نیو کیفے اللہ خیر15ہزار٬ احمد علی ہوٹل8ہزار کے جرمانے جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی سی ا وکیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری و ملاوٹ کے خلاف بلاتفریق مہم جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد بار وارننگ و جرمانہ کے باوجود اپنے آپ کو درست نہ کرنے والوں کے خلاف اب مقدمات درج کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی جبکہ مفاد عامہ کی اس مہم میں عوام کا اہم کردار ہے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں ۔