ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کیخلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمنی چالان جمع کرادیا گیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) انسدادہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے سے متعلق پولیس کی جانب سے نامزد ملزم منہاج قاضی کے خلاف مقدمے کا ضمنی چالان جمع کرا دیا گیاانسدادہشتگردی منتطم جج کی عدالت مین پولیس کی جانب سے ملزم منہاج قاصی کے خلاف مقدمے کا ضمنی چالان پیش کیا گیا چالان میں بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان ضمانت پر ہیں جبکہ چار نامزد ملزمان رئس مما شہزاد ملاح نعیم ملاح اور عمران اعجاز نیازی کو مفرور قرار دیا گیا متن میں مزید بتایا گیا کہ متحدہ کے مرکز 11 مارچ 2015 کو رینجرز نے چھاپہ مارا اور نائن زیرو کی اطراف کی عمارتوں سزائے یافتہ اور مطوب 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان ملزمان مین ولی بابر کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والا مجرم فیصل موٹا بھی شامل ہے عامر خان نے اعتراف کیا تھا کہ نائن زیرو کے اطراف کا علاقہ منہاج قاضی اور دیگر کے کنٹرول جبکہ دوسری جانب انسدادہشتگردی کی ایک اور عدالت مئیر کراچی وسیم اختر کے خلاف 2 مقدمات میں ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جو کہ وکلا کی عدم حاضری کے باعث 29 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی واضح رہے وسیم اختر کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ میں ہنگامہ آرائی جلاو گھیراو اقدام قتل اور املاک کو نقصانات پہنچانے کے الزامات ہیں ۔

#