ایڈیشنل سیکرٹری صحت عبدالر$ف بلوچ کا سیکریٹری صحت نورالحق بلوچ کی ہدایت پر بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ کا دورہ
ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:54
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے کہا کہ انتظامی مسائل آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور ایم ایس ہسپتال جلد از جلد حل کریں تاکہ ہسپتال میں نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے جبکہ ایم ایس ہسپتال تمام اسٹاف کا ڈیٹا مرتب کرکے جلد از جلد محکمہ آئی ٹی کو فراہم کرے تاکہ بائیومیٹرک سسٹم کو فعال کرکے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے سیکیورٹی فرم نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کردی ہیں اور سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے ہسپتال میں سینٹرل کولنگ اور ہیٹنگ سسٹم سے بوائلر کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سردیوں میں ہیٹنگ سسٹم کو مکمل فعال کیا جائے انہوں نے سینٹرل آکسیجن کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ایمرجنسی سروسز میں آکسیجن کی فراہمی کو ہر صورت بنایا جائے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ بعدازاں ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر ایوب کاکڑ نے ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایڈیشنل سیکریٹری نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی استعدادکار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
آئی سی سی آئی کے وفد کی نامزد گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر سے ملاقات
-
قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا،
-
خواجہ سلمان رفیق اورعمران نذیرکی زیرصدارت پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں اجلاس
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیر مقدم کیا
-
رانا ثناء اللہ کے داماد رانا احمد شہریاریوتھ ونگ پنجاب کا قائمقام صدر نامزد
-
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء و طالبات کو کمپیوٹرسائنس کی کتب تاحال فراہم نہیں کرسکا
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.