صوبے کے حالات کی درستگی کے لیے کسی کی ناراضگی کا خوف نہیں ہے٬ معذرت خواہانہ اور منافقانہ سیاست پر یقین نہیں رکھتے٬ ماضی میں ایسی سیاست سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے٬ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:54

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات کی درستگی کے لیے کسی کی ناراضگی کا خوف نہیں ہے٬ معذرت خواہانہ اور منافقانہ سیاست پر یقین نہیں رکھتے٬ ماضی میں ایسی سیاست سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے٬ بلوچستان اور عوام کی بھلائی اور حقوق کے تحفظ کے لیے حق و سچائی کا راستہ اپنایا ہے٬ ہماری منزل ایک پرامن اور پڑھا لکھا بلوچستان ہے٬ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے ٹرسٹ کے سیکریٹری شاہد رشید کی قیادت میں یہاں ان سے ملاقات کی٬ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک بلوچستان کا کردار شاندار اور اہم رہا ہے٬ ہمارے آبا$ اجداد نے بغیر کسی لالچ اور دبا$ کے پاکستان سے الحاق کیا٬ ہمیں اپنے آبا$ اجداد کے فیصلے پر فخر ہے٬ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھ سے بڑا کوئی بلوچ نہیں بلوچستان اور پاکستان ہمارا وطن ہے٬ آج ہمیںجو کچھ بھی حاصل ہے پاکستان ہی کی وجہ سے ہے٬ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں خوف اور ڈر کی فضاء کو ختم کر دیا ہے٬ جس کا اعتراف نہ صرف بلوچستان کے عوام بلکہ باہر سے آنے والے لوگ بھی کرتے ہیں٬ جو ہماری ایک بڑی کامیابی ہے٬ انہوںنے کہا کہ اپنے بچوں کی شہادت کے باوجود میرے عزم میںکوئی کمی نہیں آئی اور نہ ہی شرپسند اور دہشت گردمجھے خوفزدہ کر کے میرے حوصلے پست کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفد کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک بھر میں بلوچستان کے امن کے حوالے سے مثبت تاثر اجاگر ہو رہا ہے اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ اور مخلوط صوبائی حکومت کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے٬ جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی دن رات صوبے کی ترقی اور امن کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں٬ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر الیکٹرانک میڈیا صوبے کی صورتحال کی صحیح عکاسی کرے اور مناسب کو ریج دی جائے تو صوبے کے امن و امان کے حوالے سے منفی تاثر ختم ہوگا جو ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

وفد نے اس موقع پر بتایا کہ ان کا ادارہ نظریہ پاکستان کی ترویج کے لیے کام کر رہا ہے اور نئی نسل کو تحریک پاکستان سے روشناس کرانے کے لیے تصانیف تیار کر رہا ہے٬ جس میں بلوچستان کے اکابرین کی جدوجہد کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو نظریہ پاکستان ٹرسٹ لاہور کے دورے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :