Live Updates

سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت اور بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:43

فتح جنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت اور بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا کرپٹ حکومت سے چھٹکارا کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے اس دھرنا میں ضلع بھر سے مسلم لیگ (ق) اور میجر گروپ بھرپور شرکت کرے گا کرپٹ حکمرانوں کے خلاف پوری قوم کو سڑکوں پر نکل کر تحریک انصاف کے اس دھرنے کا ساتھ دینا چاہیے ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں میں بھی اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل کریں گے اور ضلعی چیئرمین بھی ہمارا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت میں کیا اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک حمید اکبر ٬سردار اسحاق خان مونگی والی٬چیئرمین یونین کونسل باہتر سید زاہد حسین شاہ ٬چیئرمین سرگ سالار سردار وسیم امتیاز ایڈووکیٹ٬ملک خالد جمیل سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی میجر طاہر صادق نے کہا کہ کرپشن مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں رچ بس گئی ہے شریف برادران پانامہ لیکس میں بے نقاب ہونے پر بھی اقتدار سے چمٹے ہو ئے ہیں تحریک انصاف نے حکومت کی طرف سے کرپشن پر کوئی اقدام نہ اُٹھانے پر دھرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ہم بھرپور تائید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں میں ہمارے گروپ کے چار امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں بقیہ 19سیٹوں پر بھی اللہ کے فضل و کرم اپنے والدین کی دعاؤں اور غریب عوام کی دعاؤں کے صدقے کامیابی ہماری ہو گی چیئرمین ضلع کونسل بھی ہم ہی بنائیں گے ضلع کونسل مخصوص نشستوں اور ضلع چیئرمینی میں تحریک انصاف ہمیں سپورٹ کرے گی میجر طاہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ضلع اٹک کے ارکان اسمبلی عوام کو ڈیل کر نے اور ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اقتدار میں ہونے کے باوجود عوام کا ہمارے ساتھ شامل ہونے اور مسائل کے حل کے لیے ہم سے رجوع کرنے کا یہی مطلب ہے کہ ان لوگوں کو عوامی مسائل تعمیرو ترقی یا ضلع کی بہتری کے لیے کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم نے آٹھ سالہ دور میں عوام کو ڈلیور کیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی ضلع اٹک کی عوام کی اکثریت ہمارے ساتھ محبت ٬پیاراو ر عزت دیتی ہے اس عوام کے اگر مسائل حل کیے جائیں تو عوام مایوس نہیں کرتے جس طرح عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا ہم انشاء اللہ اقتدار میں آکر عوام کو مایوس نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے کسی بھی امیدوار کے کاغذات مسترد نہیں ہو ئے بلکہ میرے گروپ کے چار امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے یہ اللہ کا خاص فضل اور عوام کی دعائیں ہیں مخصوص نشستوں کے انتخاب میں بھی بہت بہتر نتائج آئیں گے میجر طاہر صادق نے ضلع بھر کے عوام میجرگروپ کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے چوہدری شجاعت کے بلامقابلہ مسلم لیگ (ق) کے صدر منتخب ہونے اور پرویز الٰہی کے پنجاب مسلم لیگ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :