ٹیکسلا ٬غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے نام پر اربوں کا فراڈ

ٹی ایم اے اور ٹیکسلا کینٹ بورڈ نے آنکھیں بند کرلیں ٬پنجاب حکومت کے واضح احکامات کے باوجود مقامی انتظامیہ کاروائی سے گریزاں

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:43

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء)واہ کینٹ ٹیکسلا میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے نام پر اربوں کا فراڈ ٬ٹی ایم اے اور ٹیکسلا کینٹ بورڈ نے آنکھیں بند کرلیں ٬پنجاب حکومت کے واضح احکامات کے باوجود مقامی انتظامیہ کاروائی سے گریزاں ٬ ٬تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے جعلی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کاروائی کے واضح احکامات کے باوجود واہ کینٹ اور ٹیکسلا میں جعلی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے نام پر اربوں روپوں کا فراڈ کیا جارہا ہے اسی فیصد سے زائد ہائوسنگ سو سائٹیاں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ہیں جن کے پاس کوئی این سی او نہیں مگر وہ مختلف ناموں پر سرعام فراڈ کرنے میں مصروف ہیں جس وجہ سے سادہ لوح افراد ان کے جھانسوں میں آکر اپنی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں واہ کینٹ اور ٹیکسلا میں قائم ماسوائے ایک یا دو کہ تمام ہائوسنگ سو سائٹیاں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کرتیں جو چند ایک رجسٹرڈ ہیں وہ بھی میونسپل کمیٹی یا کینٹ بورڈ کے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کررہیں پبلک پارک ٬مساجد اور دیگر سہولیات کے نام پر مختص اراضی بھی فروخت کی جاچکی ہے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ان جعلی ہائو سنگ سو سائٹیوں کے خلاف کسی کاروائی کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے جعلی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے نام پر مبینہ طور پر اربوں کا فراڈ ہو چکا ہے انتظامی ادارے اس وقت حرکت میں آتے ہیں جب ان جعلی ہائوسنگ سو سائٹیوں کے نام پر لوگ اپنی جمع پونجی سے محروم ہو جاتے ہیں ان معاملات میں محکمہ مال کے اعلی افسران بھی مبینہ طور پر ملوث ہیں جن کی آنکھوں کے سامنے رجسٹریاں اور انتقال ہوتے ہیں جبکہ شہر میں سرعام ان سوسائٹیوں کی تشہیر پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں سرعام ان سو سائٹیوں کے تشہری بینرز اور سائن بورڈ آویزاں ہیںسرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی رقم سے اپنا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والے افراد ان جعلی ہائوسنگ سو سائٹیوں کا شکار بن جاتے ہیں اور ان کے دھوکے میں آکر اپنی جمع پونجی لٹا بیٹھتے ہیں واہ کنٹونمنٹ بورڈ ٬میونسپل کمیٹی ٹیکسلا اور ٹیکسلا کینٹ بورڈ کے اعلی حکام سے شہری و سماجی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ وہ جعلی ہائوسنگ سو سائٹیوں کے نام پر ہونے والے فراڈ کے خلاف فوری اور سخت نوٹس لیں ۔