کوئٹہ٬حلقہ پی بی 5 کوتعصب کی بنیادپرنظراندازکیا گیا ہے٬رہنماء جمعیت علماء اسلام

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے قائم مقام امیرمولاناحبیب اللہ مینگل٬حافظ قدرت اللہ لہڑی٬حاجی محمدحنیف بڑیچ٬حبیب اللہ شیرانی٬محمدصادق بڑیچ٬حافظ رزاق کاکڑاورفضل الرحمن محمدحسنی نے کہاہے کہ حلقہ پی بی 5ایک پسماندہ اوروسیع وعریض علاقہ ہے جو8یونین کونسلوں پرمشتمل ہے لیکن بدقسمتی سے علاقے کے منتخب ایم پی اے صرف دویونین کونسلوں حلقہ58اورحلقہ 59جہاں پشتون قوم کی اکثریت ہے ٬میں کام کرتے ہیں اورتعصب کی بنیادپرباقی علاقوں کونظراندازکررکھاہے انہوں نے کہاکہ حلقہ 58میں پانی کی شدیدقلت ہے سابق وزیرعلی محمدجتک نے علاقے میں ایک ٹیوب ویل لگائی تھی لیکن اسے واساکے حوالہ نہ کے باعث غریب عوام پرائیوٹ بل اداکررہے ہیں جوان پربوجھ ہے انہوں نے کہاکہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھانے والے عوام کی آنکھوں میں دھول جونکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیںسکالرشپ اورٹھیکوں کی مدمیں اپنے بھائیوں کونوازنے اوراقرباء پروری کی بدترین مثال قائم کرنے والے اپناماضی میں بھی یادرکھیں الیکشن سے قبل اورآج ان کی زندگی میں کتنافرق آیاتین سال اقتدارکے دوران کروڑوں روپے انہیں کہاں سے ملے کرپشن کے بغیراتنی خطیررقم کماناممکن نہیں انہوں نے کہاکہ عوام سے جھوٹ نہ بولاجائے عوام کوپانی٬تعلیم اورصحت کی سہولیتیں فراہم کی جائیں اوربلندوبانگ نعروں کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :