Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی مدت دھرنوںاورالزام تراشیوںمیںپوری ہوجائیگی ٬ْانجینئر امیر مقام

عمران خان وزیراعظم کی تلاشی کامطالبہ کرتے ہیںمگرانکے وزیراعلیٰ جن کی پہلے ہی سے مختلف اداروںنے تلاشی لی ہے اب تک معزول کیوںنہیںکیاگیا پشاورکوپاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بناکر خیبر پختونخوامیںقیوم خان کے عروج کی یادتازہ کرائینگے خان عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پر وزیراعظم کے مشیر کا خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:17

پشاور۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کی تلاشی کامطالبہ کرتے ہیںمگرانکے وزیراعلیٰ جن کی پہلے ہی سے مختلف اداروںنے تلاشی لی ہے اب تک معزول کیوںنہیںکیاگیا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ہفتہ کو پشاور میںخان اعظم خان عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پرہزاروںورکروںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قبل ازیں انجینئرامیرمقام نے مرحوم خان عبدالقیوم خان کے مزارپرپھولوں کی چادربھی چڑھائی۔انجینئرامیرمقام نے مسلم لیگ کی طرف سے خان عبدالقیوم خان کی قبرپرمزارتعمیرکرنے کااعلان بھی کیا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان دوسروںکی تلاشی کی بات کرتے ہیںمگرانہوںنے جوچندے کے پیسے ہڑپ کرلئے ہیںانکی تلاشی خان صاحب کب دینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگرخان صاحب اپنے وزیراعلیٰ سمیت وزراء کی تلاشی لینا شروع کردیںتوکسی کی جیب سے خالی ہاتھ برآمدنہیںہوگا٬سونامی بلین ٹری میںانتہاکی بدعنوانی کی گئی٬پیڈومیں6کروڑروپے روزانہ کی بنیاد پربدعنوانی ہورہی٬پیرنٹ ٹیچر فنڈزمیںاربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے مگرخان صاحب کے کانوںپرجوں تک نہیںرینگتی خان صاحب انکی بھی تلاشی لینے کی ہمت کرلیں ٬خان صاحب کودوسرے غلط اور اپناوزیراعلیٰ امیر المومنین نظرآتے ہیں۔

امیرمقام نے کہاکہ وطن عزیزاورپاکستان مسلم لیگ کی استحکام کیلئے خان عبدالقیوم خان نے جوخدمات دی ہیںانکی بدولت وہ آج بھی عوام کے دلوںمیںزندہ ہیں٬خیبرپختونخوا کے دور افتادہ اورپسماندہ علاقوں میںدورے کرکے محسن پاکستان عبدالقیوم خان نے پارٹی کی ساکھ کوقائم ودائم رکھا۔انہوںنے کہاکہ پشاورکوپاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بناکر خیبر پختونخوامیںقیوم خان کے عروج کی یادتازہ کرائینگے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی مدت دھرنوںاورالزام تراشیوںمیںپوری ہوجائیگی مگرخیبرپختونخواکے عوام کی زندگیوں میںبہتری نہیںلاسکیںگے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روزمتنی میںجلسہ کرکے خان صاحب کوعلم ہواہوگاکہ تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے تاہم خان صاحب کوپارٹی کی ڈوبتی کشتی کے متعلق سنجیدہ نہیںرنجیدہ ہوناچاہئے٬بچگانہ حرکتوںکے باعث عوام کااعتمادختم ہوگیا۔

انہوںنے کہاکہ اختلاف رائے رکھنااپوزیشن کاحق ہے اورہم نے ہمیشہ تعمیری تنقیدکوترجیح دی ہے مگرخان صاحب پارلیمنٹ اورریاستی اداروںکوجعلی کہہ کراغیارسے دادلیناچاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چین پاکستان کاایک پراعتماددوست ہے تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکوانکے سفیرکے متعلق غیرحقیقت پرمبنی بات کرنے سے پہلے سوچناچاہئے تھا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان موڈی چیئرمین ہیں٬موڈبن جائے تو350ڈیمزبنانے جیسادعوی کرلیتاہے٬ عمران خان اقتدارحاصل کرنے کیلئے بیلٹ کا انتظار کریں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کوگلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیںاپنی جذباتی تقریروںکاجواب مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سے مل گیاہے٬خیبرپختونخواکی ثابت شدہ کرپشن پرشرمندہ نہیںاوروزیراعلیٰ اوروزراء کیخلاف قدم اٹھانے سے کتراتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کے ڈی جی اورانٹی کرپشن کے ڈائریکٹرکواس وقت ہٹادیاگیاجب وہ انکی حکومت کی کرپشن کابھانڈہ پھوڑنے والے تھے۔

انہوںنے کہاکہ خان صاحب نے کہاتھاکہ شیخ رشیدکومیںاپناچپڑاسی بھی نہیںرکھتاآج وہ انکامشیرخاص ہے٬جوسیاستدان ریاستی اداروںکوصرف اسلئے نہیںمانتاکہ وہ اسکے حق میںفیصلہ نہیںدیتے وہ پاکستان کی دشمنی میںہندوستان سے بھی آگے ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے بیرونی قرضوں کولات مارنے کاعزم کیاتھالیکن اب خان صاحب بیرونی قرضوںسے فیزیبلٹی بنوارہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات