ٹریفک کے مختلف حادثات میںچار خواتین سمیت 16افراد زخمی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:17

خانیوال ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میںچار خواتین سمیت 16افراد زخمی ہو گئے ٬ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رو ز خانیوال اور گردو نوا ح میں ٹریفک کے مختلف حادثا ت میں 16افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں 4خواتین بھی شامل ہیں تما م متاثرہ مریضوں کو ریسکیو 1122اور دوسرے ذرائع سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتا ل دا خل کروا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

زخمیوںمیں عابد٬ ارشد٬ عبدالجمید ٬ صفیہ ٬ منیر احمد ٬ عابد ٬ اللہ دتہ ٬ جاوید ٬ سمیرا و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :