پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے صوبائی کونسل کا اجلاس

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے صوبائی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں خیبر پختونخواہ کے ہر ضلع سے پاکستان مسلم لیگ کے کونسلرز حضرات اور مختلف ونگز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوئی ۔ الیکشن کمیشن پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ جن میں غلام مصطفی ملک ٬ محمد معظم بٹ ایڈوکیٹ او ر حضر ت مولانا محمد شعیب پر مشتمل تھی ۔

الیکشن کی کاروائی شروع کی اور دو ہی نامزدگیاں ہوئی جس میں صدارت کیلئے محمد انتخا ب خان چمکنی کا نام تجویز تھا جسکو کونسلر سیف اللہ خان نے پروپوز کیا اور ملک زرین نے تاعید کی ۔ دوسری نامزدگی جنر ل سیکرٹری شپ کیلئے ڈاکٹر شاہین عبدالراج کی ہوئی ۔ جسکو کونسلر شام خان نے پروپوز کیا اورفضل محمود خان نے تاعید کی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے الیکشن رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے محمد انتخاب خان چمکنی کو پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر اور ڈاکٹر شاہین عبدالراج کو پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کا جنرل سیکرٹری مقررکیا۔

کونسل کے اجلاس سے نو منتخب صدر پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخواہ انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ ہماری پارٹی چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتی ہے اور آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ کا ہو گا ۔ پاکستان مسلم لیگ ایک نظریاتی جماعت ہے ۔ انتخاب خان نے تما م کونسلرز حضرات اور ونگز کا شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے اُن پر مکمل اعتماد کا اظہار کر کے یہ موقع دیا۔

انشاء اللہ میر اکا م پارٹی کی بھلائی اور خدمت کرنا ہے ۔کونسل میں مختلف قرارداد پیش ہوئی جسمیں ایک چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد ٬ دوسرے میں صوبائی صدر اور جنر ل سیکرٹری کو اختیار دیا گیا کہ پارٹی کے دیگر عہدوں پر اہل لوگوں کی نامزدگیاں کرکے پارٹی کو مزید فعل بنایا جا سکیں ۔ ایک اور قرار داد میں انڈیا کی دہشت گردی کی بھرپور مخالفت کی گئی ااور آخری قرارداد میں 2005کے زلز لے میں متا ثر ہ افراد کی آج تک جو مد د نہیں کی گئی وہ مد کی جائے۔آخر میں پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر نے اجلاس ختم کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :