چنیوٹ ٬مغل اعظم کواحتساب کے کٹہرے میںلانا ضروری ہے٬سید شاہد علی شاہ

نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:15

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سید شاہد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام تراندرونی وبیرونی سازشوں کے باوجود آج پاکستان کا دفاع مضبوط مگربدقسمتی سے اقتدار کمزوراورچورہاتھوں میں ہے۔حکمرانوں اوران کے حواریوں کی چوریوں نے قومی معیشت کوزخموں سے چورچورکردیا۔ پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کیلئے مغل اعظم کواحتساب کے کٹہرے میں کھڑاکرناازبس ضروری ہے ۔

معاشی اعدادوشمار کے حوالے سے حکمرانوں کے جھوٹ کابھانڈا پھوٹ گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پروپیگنڈا مہم سے قومی مفادات پرکاری ضرب لگائی مگر انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی پاکستان کے ساتھ کمٹمنٹ ٬پیشہ ورانہ قابلیت اوران کاعزم واستقلال قابل داد ہے۔ایوان اقتدارمیں بیٹھے سیاسی مجاوروں کی تنقید کے باوجود فوجی قیادت نے صبروتحمل کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ۔انہوں نے کہاکہ جوعناصر نام نہاد جمہوریت کوبچانے کیلئے متحدہو ئے وہ درحقیقت جمہوریت کوبیچنے والے ہیں۔ آج بھی میاں نوازشریف تجارت چمکانے کیلئے سیاست کاسہارا لے رہے ہیں۔ان کے پاس دولت کے انبار ہیں مگر ان کے سیاسی افکار سے کوئی متفق نہیں ہے۔