ایس این جی پی ایل انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ

سخت مقابلے کے بعد ڈی پی ایس نے ماڈل ہائی سکول کو 4-3 سے سڈن ڈیتھ پر ہرا کر جیت لیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام ایس این جی پی ایل انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ سخت مقابلے کے بعد ڈی پی ایس نے ماڈل ہائی سکول کو 4-3 سے سڈن ڈیتھ پر ہرا کر جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تین روز سے جاری ہاکی ٹورنامنٹ کافائنل کافی دلچسپ رہا۔ فائنل میں ماڈل ہائی سکول کا مقابلہ ڈی پی ایس سے تھا۔

دونوںٹیمیں دونوں ہاف میں گول کرنے میں ناکام رہیں تو میچ پنلٹی شوٹس پر چلا گیا۔ پنلٹی شوٹس پر بھی تین تین گول سے میچ برابر ہوا تو ڈی پی ایس نے سڈن ڈیتھ پر گول سکور کرکے ٹورنامنٹ 4-3 سے جیت لیا۔ ڈی پی ایس کی طرف سے علی عزیز٬ ربیعہ کھوکھر ٬ محمد آصف اور عاصم نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ماڈل ہائی سکول کی طرف سے مبشر٬ گل شیر رحمان اور حیدر نے ایک ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تیسری پوزیشن کے میچ میں ایچی سن کالج نے دلچسپ مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول شاہدرہ کو 2-1 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایچی سن کالج کی طرف سے سجاد اور وامق نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایس این جی پی ایل کے سینئر جنرل مینجر فیصل اقبال تھے۔ اس موقع پرایڈیشنل کلکٹر کسٹمز آر ٹی ون احمد کمال٬ عاشق حسین قریشی٬ اولمپئین توقیر ڈار٬ اولمپین ثقلین٬ دانش کلیم٬ شبیر راجپوت ٬سپانسر اکیڈمی طارق سعادت٬عرفان ضیاء٬اعجاز احمد اور ہاکی کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ سوئی گیس پہلے بھی کھیلوں کو سپورٹ کر رہا ہے مستقبل میں بھی ہاکی کو سپورٹ کریں گے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :