پشاور٬عمران خان نے جوچندے کے پیسے ہڑپ کرلئے انکی تلاشی وہ کب دینگے٬ امیر مقام

پشاورکوPML-N کا گڑھ بناکر خیبر پختونخوامیںقیوم خان کے عروج کی یادتازہ کرائینگے وزیراعظم کے مشیر کاپشاور میںخان اعظم خان عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پر خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہیکہ عمران خان وزیراعظم کی تلاشی کامطالبہ کرتے ہیںمگرانکے وزیراعلیٰ کی جوپہلی ہی سے مختلف اداروںنے تلاشی لی ہے اب تک معزول کیوںنہیںکیاگیا٬ عمران خان دوسروںکی تلاشی کی بات کرتے ہیںمگرانہوںنے جوچندے کے پیسے ہڑپ کرلئے ہیںانکی تلاشی خان صاحب کب دینگے۔

انہوںنے کہاکہ اگرخان صاحب اپنے وزیراعلیٰ سمیت وزراء کی تلاشی لینا شروع کردیںتوکسی کے جیب سے خالی ہاتھ برآمدنہیںہوگا٬سونانی بلین ٹری میںانتہاکی بدعنوانی کی گئی٬پیڈومیں6کروڑروپے روزانہ کی بنیاد پربدعنوانی ہورہی٬پیرنٹ ٹیچر فنڈزمیںاربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے مگرخان صاحب کے کانوںپرجوں تک نہیںرینگتی خان صاحب انکی بھی تلاشی لینے کی ہمت کرلیں ٬خان صاحب کودوسرے غلط اور اپناوزیراعلیٰ امیرلامنین نظرآتے ہیں۔

(جاری ہے)

امیرمقام نے کہاکہ وطن عزیزاورپاکستان مسلم لیگ کی استحکام کیلئے خان عبدالقیوم خان نے جوخدمات دی ہیںانکی بدولت وہ آج بھی عوام کے دلوںمیںزندہ ہیں٬خیبرپختونخوا کے دور افتادہ اورپسماندہ علاقوں میںدورے کرکے محسن پاکستان عبدالقیوم خان نے پارٹی کی ساکھ کوقائم ودائم رکھا۔انہوںنے کہاکہ پشاورکوPML-N کا گڑھ بناکر خیبر پختونخوامیںقیوم خان کے عروج کی یادتازہ کرائینگے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاور میںخان اعظم خان عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پرہزاروںورکروںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انجینئرامیرمقام نے مرحوم خان عبدالقیوم خان کے مزارپرپھولوں کی چادربھی چڑھائی۔انجینئرامیرمقام نے مسلم لیگ کی طرف سے خان عبدالقیوم خان کی قبرپرمزارتعمیرکرنے کااعلان بھی کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی مدت دھرنوںاورالزام تراشیوںمیںپوری ہوجائیگی مگرخیبرپختونخواکے عوام کی زندگیوں میںقدربہتری نہیںلاسکیںگے۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ روزمتنی میںجلسہ کرکے خان صاحب کوعلم ہواہوگاکہ تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے تاہم خان صاحب کوپارٹی کی ڈوبتی کشتی کے متعلق سنجیدہ نہیںرنجیدہ ہوناچاہئے٬بچگانہ حرکتوںکے باعث عوام کااعتمادختم ہوگیا۔انہوںنے کہاکہ اختلاف رائے رکھنااپوزیشن کاحق ہے اورہم نے ہمیشہ تعمیری تنقیدکوترجیح دی ہے مگرخان صاحب پارلیمنٹ اورریاستی اداروںکوجعلی کہہ کراغیارسے دادلیناچاہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ چین پاکستان کاایک پراعتماددوست ہے تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکوانکے سفیرکے متعلق غیرحقیقت پرمبنی بات کرنے سے پہلے سوچناچاہئے تھا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان موڈی چیئرمین ہیں٬موڈبن جائے تو350ڈیمزبنانے جیسادعوی کرلیتاہے٬ عمران خان اقتدارحاصل کرنے کیلئے بیلٹ کاانتطارکریں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کوگلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیںاپنی جذباتی تقریروںکاجواب مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سے مل گیاہے٬خیبرپختونخواکی ثابت شدہ کرپشن پرشرمندہ نہیںاوروزیراعلیٰ اوروزراء کیخلاف قدم اٹھانے سے کتراتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کے ڈی جی اورانٹی کرپشن کے ڈائریکٹرکواس وقت ہٹادیاگیاجب وہ انکی حکومت کی کرپشن کابھانڈہ پھوڑنے والے تھے۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب کہاتھاکہ شیخ رشیدکومیںاپناچپڑاسی بھی نہیںرکھتاآج وہ انکامشیرخاص ہیں٬جوسیاستدان ریاستی اداروںکوصرف اسلئے نہیںمانتاکہ وہ اسکے حق میںفیصلہ نہیںدیتے وہ پاکستان کی دشمنی میںہندوستان سے بھی آگے ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے فارن قرضوں کولات مارنے کاعزم کیاتھالیکن اب خان صاحب بیرونی قرضوںسے فیزبلٹی بنوارہے ہیں۔