پشاور٬ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا فاٹا میں بیس روزہ سکریننگ کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) گورنر خیبر پختونخواہ انجنئیر اقبال ظفرجھگڑا اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا ڈاکٹر جواد حبیب خان کے ہدایات پر پروگرام منیجر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام فاٹا نے اپرکرم ایجنسی اور لور/سنٹرل کرم ایجنسی میں ماہ ستمبر میں بیس (20) روزہ سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا اور اس دوران 4416اشخاص کی سکریننگ کی گئی جس میں 313اشخاص میں ہیپاٹائٹس کی بیماری پائی گئی۔

(جاری ہے)

ان تمام اشخاص کا خون PCRلیبارٹری فاٹا سیکرٹریٹ بھیجی گئی جن میں 95اشخاص میں ہیپاٹائٹس مرض پایا گیا ان تمام مریضوں کو دوائیاں مہیا کی جائیگی اور یہ ہمیں یوں پورے فاٹا میں جاری وساری رہینگے۔

متعلقہ عنوان :