پشاور٬کیپٹل سٹی پولیس کی شہر کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے خصوصی مہم

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کی روک تھام اور پشاور کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے خصوصی مہم چلاتے ہوئے 3 ہفتوں کے دوران ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیوں٬ناکہ بندیوں اور سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنزکے دوران بھاری مقدارمیں چرس ٬آفیون٬ہیرئون اور شراب برآمد کرکے منشیات فروشوں اور سمگلروںکے خلاف مقدمات درج کر نے کے بعد چالان عدالت کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر پشاور پولیس نے صوبائی دارالحکومت پشاور کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور اس دھندے میں ملوث منشیات فروشوں اور سمگلروںکے خلاف ضلع بھر کے ایس پیز کی نگرانی میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز٬ایس ایچ ا وز اور دیگر پولیس ٹیموں نے کاروائیاں تیز کرتے ہوئے ایس ایچ او ریگی ماڈل ٹائون بمعہ دیگر نفری پولیس نے برج نائن پل پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کارVXR نمبری 343 کو روک کر انکے خفیہ خانوں سے 10 کلو چرس بر آمد کرکے 2 ملزمان گرفتار ٬اسی طرح ایس ایچ او ہشتنگری نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران2 اشتہاری مجرمان سمیت 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 6 کلو گرام چرس برآمد کئے جبکہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ضلع بھر میں مختلف کامیاب کاروائیوں٬ ناکہ بندیوں٬ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور منشیات کی روک تھام کی خصوصی مہم کے دوران 500کلوگرام چرس٬99کلوگرام آفیون٬13 کلوگرام ہیروئن اور 295بوتل شراب کی بوتلیںبرآمد کرکے منشیات فروشوں ا ور سمگلروںکے خلاف مقدمات درج کر نے کے بعد چالان عدالت کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :