پشاور٬جماعت اسلامی کے اجتماع عام کا ابتدائی سیشن

صوبائی وزیر خزانہ نے مرکز سے صوبہ کے لئے اضافی فنڈ کی فراہمی کی قرادادپیش کی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء)جماعت اسلامی کا اجتماع عام کے ابتدائی سیشن میں صوبائی وزیر خزانہ نے مرکز سے صوبہ کے لئے اضافی فنڈ کی فراہمی کی قرادادپیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ سیشن کی صدارت مرکزی نائب پروفیسر محمد ابراہیم نے کی۔ مظفر سید نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران صوبہ کے لئے مختص 973ارب میں 177ارب روپے ادا کئے گئے۔

اگلے بجٹ میں یہ کمی پوری کی جائے ۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ واپڈا اور وفاق کے ذمے بجلی منافع کے سالانہ اقساط 15ارب روپے کی 2016ء کی اقساط ابھی تک ادا نہیں کئی گئی ان کو فی الفور ادا کیا جائے ۔مظفر سید نے کہا کہ نویں مالیاتی کمیشن میںاور نویںمالیاتی فنڈ کی اجرا میں غیر آئینی ہے ۔اس فی الفورجاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قابل تقسیم ماصل میں صوبے کا حصہ ایک بجائے پانچ فیصد کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں بیرون ممالک سے ملنے والے فنڈز میں صوبے کی حصے کی 61ارب روپے ابھی تک ادا نہیں کی گئی وہ ادا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ 23سال سے خیبرپختونخوا دہشت گردی اور قدرتی آفات سے شدید متاثرہے ۔اس لئے مرکز وعدون کے باوجود خاطر خواہ فنڈ نہیں دیئے۔انہوں نے کہا کہ فاٹاظلم کے نظام میں پھنسا ہوا ہے وہاں کی ترقی کے لئے خصوصی فنڈ کا انتظام کیا جائے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے 46ارب کے بڑے منصوبے میں صوبہ خیبرپختونخوا ابہام ہے اسے فورا دور کیا جائے اور اسدد بڑے منصوبہ سے پورے پاکستان کو یکساں طور پر مستفید کرایا جائے۔

دریں اثناء جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے دو روزہ اجتماع عام میں دوسری جماعتوں کی قیادت نے بھی شرکت کی۔ رہنمائوں مین جے یو آئی کے صوبائی امیر گل نصیب خان ٬ پی پی پی کے رہنما سینیٹر احمد حسن خان ٬ اے این پی کے رہنما اور ممتاز دانشور جمعہ خان صوفی شامل تھے