کراچی پریس کلب کے باہر ایک دلچسپ صورتحال

رینجرز اہلکار وں کی ایم کیو ایم لندن کے رہنما امجد اللہ کے شبے میں ایک صحافی کو بھی ساتھ لے جانے کی کوشش

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) ہفتے کے روز کراچی پریس کلب کے باہر ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہو گئی جب پریس کلب کے اندر موجود ایم کیو ایم لندن کے رہنما امجد اللہ کے شبے میں رینجرز اہلکاروں نے ایک صحافی کو بھی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم لندن کے دورہنمائوں کو کراچی پریس کلب میں کانفرنس سے قبل ہی رینجرز اہلکاروں کے جانب سے حراست میں لئے جانے کے کچھ دیر بعد رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے کراچی پریس کلب میں موجود رہنما امجد اللہ کی شکل سے ملتے جلتے شخص کو پریس کلب کے باہر سے حراست میں لے لیا ٬اس صورت حال پر مذکورہ صحافی خاصے بد حواس اور ہراساں نظر آئے٬ انہوں نے کئی بار یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ امجد اللہ نہیں٬ ایک صحافی ہیں۔

رینجرز اہلکار اس دوران انہیں گاڑی کے قریب لے گئے تاکہ انہیں بھی تفتیش کے لیے مٹھارام ہاسٹل منتقل کیاجاسکے٬ تاہم خیر ہوئی کہ انہوں نے اپنے میڈیا ادارے کا شناختی کارڈ دکھایا٬ جس پر ان کی جان چھوٹ گئی۔#

متعلقہ عنوان :