حکومت سرکاری پیسہ عوام کی بہتری کے لئے ترقیاتی اسکیموں پر خرچ کر رہی ہے٬ سید مراد علی شاہ
ہم یہ پیسہ ایمانداری کے ساتھ خرچ کریں اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں٬ وزیراعلیٰ سندھ
ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:11
(جاری ہے)
انہوں نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز اور محکمہ آبپاشی کے سیکریٹر ز کو واضح ہدایت کی کہ وہ اپنے انجینئرز کو بتا دیں کہ وہ کام کے معیار کو یقینی بنائیں اور اپنے علاقوں کو متعلقہ کمشنرز کو مطلع کئے بغیر اور اپنے متعلقہ سیکریٹریز کی اجازت کے بغیر علاقے نہ چھوڑیں۔
سید مراد علی شاہ نے محکمہ پی اینڈ ڈی کیXEN کے محکمہ خزانہ میں جانے پر بھی پابندی عائد کر دی ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں٬ انہوں نے کہا کہ یہ انکی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ اپنی اسکیموں کی نظر ثانی کریں یا انکے لئے فنڈز ریلیز کرائیں۔ انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ آبپاشی اور ورکس اینڈ سروسز میں ایک انجینئر کو زیادہ چارج دینے کو بھی بند کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ بالکل غلط پالیسی ہے اور اس سے اقربا پروری کا تاثر پیدا ہوتا ہے اور انجینئرز کی کارکردگی بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک انجینئر صرف ایک پوزیشن کے لئے ذمہ دار ہونا چاہے جہاں اسے تعینات کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے آن لائن فنڈز کے اجراء کے باوجود ڈسٹرکٹ ٹر یژریز ان فنڈز کو جاری نہیں کرتی ہے اس پر کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز نے کہا کہ یہ ٹر یژریز انہیں فنڈز اس وقت جاری کرتی ہیں جب محکمہ خزانہ کی تصدیق شدہ کاپی پیش کی جاتی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پالیسی فیصلہ لیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ تصدیق شدہ کاپی پیش کرنے کی شرط واپس لے لیں۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے تحت 25 بلین روپوں کی ترقیاتی اسکیموں پر صحیح طریقے سے عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ہر ایک اسکیم کاآغاز سے لیکر اختتام تک نگرانی کریں تاکہ کام کے معیار کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ وہ صوبائی اے ڈی پی کے تحت زیر تعمیر اسکیموں کا بھی دورہ کریں انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ کام کے معائنہ کے حوالے سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی ساتھ ملائیں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی سڑکوں اور عمارتوں کی دیکھ بھال اور مرمت کا بجٹ 8.5بلین روپے ہے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ کم ہے مگر اسے صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے سیکریٹریز ٬ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ایم اینڈ آر بجٹ کے استعمال پر نگاہ رکھیں۔# وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہر ایک کمشنرکو چاہیے کہ وہ ضروری مرمت کی اسکیموں کا مکمل ڈیٹا رکھیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے کابینہ کے اراکین کو پہلے ہی یہ ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں جہاں پر بھی ترقیاتی اسکیموں پر کام ہو ر ہا ہے وہاں کے دورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسکولوں ٬ اسپتالوں اور اس طرح کے دیگر دفاتر کا دورہ کرینگے تاکہ سرکاری محکموں کی خدمات کوعوام کی فلاح وبہبودمیںتبدیل کیا جاسکے۔ کمشنر لاڑکانہ انعام دھاریجو نے واضح کیا کہ انڈس ہائی وے سنگل روڈ ہونے کے باعث اس پر سڑک کے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پر ہیوی کارگو ٹریفک کا بھی دبائو ہے جس کے باعث انڈ س ہائی وے کی لائف کم ہو رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ اور اپنے پرنسپل سیکریٹر ی نوید کامران بلوچ کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے این ایچ اے کے ساتھ رابطہ کریں۔ کمشنر سکھر عباس بلوچ کی توجہ دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کمب ۔ نوابشاہ روڈ پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے تمام ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ صحت اور تعلیم کی مکمل ہونے والے اسکیموں کی ایس این ای محکمہ خزانہ سے حاصل کر لیں تاکہ جو اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں انکو جلد از جلد فعال کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.