کوئٹہ ٬کیڈٹ کالج کوہلو میں انٹر ہا$س کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) کیڈٹ کالج کوہلو میں انٹر ہا$س کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا٬ ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کے تحت کھیلا گیا٬ فائنل میچ جناح اور عمر ہا$س کے مابین ہوا۔ ٹاس جیت کر عمر ہا$س نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ اوورز میں تمام ٹیم صرف 25رنز بنا کر آ$ٹ ہوگئی۔ کیڈٹ کالج کے یاسر شاہ نے شاندار با$لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں چار بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

جناح ہا$س کے بلے بازوں نے صرف چھ اوورز کے اختتام پر مقررہ ہدف حاصل کرکے میچ یکطرفہ طور پر جیت لیا۔ یوں جناح٬ عمر٬ حیدر اور اقبال ہا$س نے بالترتیب اول٬ دوئم٬ سوئم اور چہارم پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو پروفیسر ناصر مراد نے تمام کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور کھلاڑیوں کی جانب سے معیاری کھیل کے ساتھ ساتھ شاندار نظم وضبط کا مظاہرہ کرنے پر ان کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :