جمیل احمدمشوانی جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے صدر مقرر

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے مشاورت سے جماعت اسلامی بلدیاتی امور کے نگران و تحصیل پنجپائی کے چیئرمین جمیل احمدمشوانی کوجماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کا صدر مقرر کیا ہے انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ نوجوانوں کو متحرک ومنظم کرنے اورانہیں جماعت اسلامی میں شامل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بھر پور استعمال کریں مولانا عبدالحق ہاشمی نے جمیل احمدمشوانی کی استقامت کی دعابھی کی ۔

متعلقہ عنوان :