میاں چنوں‘درندہ صفت ملز م کی تیسری کلاس کی طالبہ سے زیادتی‘حالت نازک ہونے پر ہسپتال منتقل

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ‘ملزم کا اعتراف جرم‘مقدمہ درج

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:07

میاں چنوں‘درندہ صفت ملز م کی تیسری کلاس کی طالبہ سے زیادتی‘حالت نازک ..

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) 23سالہ درندہ صفت ملز م کی سات سالہ تیسری کلاس کی طالبہ سے زیادتی٬حالت نازک ہونے پر ہسپتال منتقل٬ملزم گرفتار ٬اعتراف جرم٬مقدمہ درج٬تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائو ں124پندرہ ایل کے رہائشی ملزم وقاص نے سکول جاتے ہوئے تیسری کلاس کی طالبہ (س)جسکی عمر سات ہے کو موٹر سائیکل پر بیٹھا یا او ر اپنے بھائی کے گھر محلہ رحمانیہ میں لے گیا جہاں پر جاکر معصوم بچی کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا٬حالت نازک ہونے پر بچی کو پرائیویٹ ہسپتال میں لیجاکر گھر والوں کی اطلا ع دی کہ بچی کا ایکسڈنٹ ہوگیا ہے وہ ہسپتال میں ہے٬جبکہ اہل خانہ بچی کا پتہ کرنے ہسپتال پہنچے تو بچی نے اپنی والدہ کو ساری بات بتائی٬بعدازاں بچی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں شفٹ کیا گیا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نے بچی کا علاج کیا ٬دوسری طرف بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم وقاص کیخلاف مقدمہ درج کرکے پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کو گرفتارکرلیا٬ملزم نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے٬معصوم بچی کا میڈیکل کروایا گیا تو ابتدائی رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :