ایف آئی اے نے سائوتھ افریقہ سے ڈی پورٹ ہونیوالے دو افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ایف آئی انے لاہور ایئر پورٹ پر جعلی دستاویزات پر سائوتھ افریقہ میں داخل ہونے کی کوشش پر دو پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا‘باضابطہ گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کارہائشی رانا اعجاز اور خانیوال کارانا اختر جعلی سفری دستاویزات پردبئی کے راستے سائوتھ افریقہ پہنچے تاہم ائیر پورٹ حکام نے انہیں گرفتاری کر کے دبئی ڈی پورٹ کر دیا جہاں سے انہیں واپس پاکستان بھجوا دیا گیا ۔دونوں کو باضابطہ گرفتاری کر کے ان سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :