محکمہ انسداد دہشت گردی فورس کا پنجاب میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے مکمل خاتمہ کا دعویٰ

مختلف کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 650کارکنوں کو گرفتار‘ ان تنظیموں کی مالی امداد کرنے والے 123افراد کو حراست میں لیا گیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:07

محکمہ انسداد دہشت گردی فورس کا پنجاب میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی فورس نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا مکمل طور پر خاتمہ کرنے کا دعویٰ کر دیا ۔سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 107دہشت گرد ہلاک ٬297گرفتار اور55دہشت گردوں کو جیل بھیجا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مفصل کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 125عہدیداروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔

حساس اداروں کے ساتھ سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کر کے 101کلو گرام دھماکہ خیز مواد ٬پانچ خود کش جیکٹس ٬35گرنیڈ ٬2سو سے زائد ڈیٹو نیٹر ٬15راکٹ لانچر اور 21کلاشنکوفیں برآمد کی ہیں ۔سی ٹی ڈی حکام نے انکشاف کیا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 650کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان تنظیموں کی مالی امداد کرنے والے 123افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :