کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا ٹانک کا دورہ ٬گومل زام ڈیم پر ہونے والے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:06

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا ٹانک کا دورہ گومل زام ڈیم پر ہونے والے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا گومل زام ڈیم حکام کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے چینلز اور آبی راستوں پر جاری کام کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر نذیر اختر وڑایچ نے گزشتہ روز گومل زام ڈیم پر ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے ٹانک کادورہ کیا اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں ان کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر احمد خان وزیر ٬پراجیکٹ ڈائریکٹر گومل زام ڈیم ٬پراجیکٹ ڈائر یکٹر سیڈ ٬ایکسین ایری گیشن سمیت انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر گومل زام ڈیم اور دیگر متعلقہ حکام نے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر نذیر اختر وڑائچ گومل زام ڈیم پر ترقیاتی کام جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے لئے چینلز اور آبی راستوں پر ہونے والے کام کی رفتار پر تفصیلی بریفینگ دی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا کہنا تھا کہ ٹانک اور ڈیرہ کے لئے مذکورہ چینلز اور آبی راستوں پر جاری کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور کام اپنے مقررہ وقت پر ہر حال میں مکمل کیا جائے تاکہ شہری گومل زام ڈیم سے نکلنے والی نہروں کے پانی سے مستفید ہو سکیں دریں اثناء کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے گومل زام ڈیم کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈیم حکام بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :