ٹانک میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دئیے گئے ہیں ٬عوام کو انکے بنیادی حقوق کی فراہمی میں کسی صورت غفلت برداشت نہیں کی جائے گی٬رکن صوبائی اسمبلی محمود احمد خان بیٹنی کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:06

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ممبر صوبائی اسمبلی وڈیڈک چیئر مین ضلع ٹانک محمود احمد خان بیٹنی نے کہا ہے کہ ٹانک میں ترقیاتی منصبوبوں کے جال بچھا دئیے گئے ہیں عوام کو انکے بنیادی حقوق کی فراہمی میں کسی صورت غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ضلع بھر میں ترقیاتی منصبوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع کونسل میں ڈیڈک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تمام صوبائی محکمہ جات جن میں محکمہ ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مسر ت حسین بلوچ ٬ ٹی ایم او حمید اللہ مروت ٬ ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر جاوید ارائیں ٬ وحید اللہ ایکسن سی اینڈ ڈبلیو٬ایکسن پبلک ہیلتھ ٬ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر ٬ ڈسٹرکٹ افیسر لائیو اسٹاک ٬ پاپولیشن ٬ واٹر مینجمنٹ ٬ این جی اوز ٬ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر رضی اللہ بیٹنی اورتحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران اور نمائندے بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے محمود احمد خان بیٹنی کو محکمہ جات کی کارکرگی سے اگاہ کرتے ہوئے کہنا تھاکہ محکمہ لائیواسٹاک میں انصاف ویٹرنری پروگرام کے تحت ضلع ٹانک سے پانچ بے روز گار ڈی وی ایم ڈگری ہولڈرز کو روزگارکی فراہمی کیلئے فی ڈاکٹربطور قرضہ پانچ لاکھ روپے فراہم کئے جائیں محکمہ پاپولیشن کے زیر اہتمام یونین کونسل تتہ میں پا پولیشن سینٹر پر کام مکمل کر دیا گیا ہے اورا نہیں تما م تردرکار ادویات اور آلات کی فراہمی بھی کر دی گئی ہے اس موقع پر ایکسن سی اینڈ ڈبلیو وحید اللہ نے ایم پی اے محموداحمد خان بیٹنی کو سی اینڈ ڈبلیو کے زیر نگرانی پایہ تکمیل اور جاری منصبو بو ں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹانک میں سات سکولوں پرکام مکمل جبکہ چھ سکولوں پرتعمیراتی کا م جاری ہے جسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائیگا ۔

ان کا کہناتھاکہ گومل میں شفاخانہ حیوانات ٬ ڈبرہ ٬ رنوال اور شاہ عالم میں پٹوارخانہ جبکہ ملازئی اور چیسن کچھ روڈ پر کام جاری ہے جسے تین ماہ کے اندر مکمل کر دیا جائیگا۔سپورٹس افیسر رضی اللہ بیٹنی کا کہناتھاکہ ضلع ٹانک میں دو سپورٹس اسٹیڈیم پر کام مکمل ہوچکا ہے جن کا اگلے ہفتے سپورٹس ایونٹ کے ساتھ افتتاح کر دیا جائیگامحکمہ پبلک ہیلتھ کے زیر نگرانی دس سولر ٹیوب ویلز پر کام جاری ہے جبکہ تقریباً نصف درجن ٹیو ب ویلز پر کام جلد مکمل کردیا جائیگا جن کا جلد افتتاح کرکے پانی کی فراہمی شروع کر دی جائیگی ۔

ایم پی اے محمود احمد خان نے ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی صورت غفلت برداشت نہیں کی جائیگی تما م سرکاری افسران عوام کی خدمت کیلئے دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف میسر ہوسکے انکا کہناتھاکہ اپوزیشن میں رہ کربھی ٹانک کیلئے درجنوں منصوبے اور ترقیاتی فنڈ ز کی فراہمی کو یقینی بنایا جو کہ عوام دوستی کا منہ بولتا ثبو ت ہے ۔ڈیڈک چیئر مین کا کہناتھاکہ طلباء کے روشن مستقبل کیلئے گومل یونیورسٹی کے سب کیمپس بارے گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کی ہے جس پر جلد عمل درامد کرکے کیمپس کا اغا ز کر دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :