نوشہرہ٬ضلعی کونسلر اور ناظم کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں تبدیل دونوں فریقین آپس میں بغل گیر

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:04

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ضلعی کونسلر حاجی نوشیر خان اور ناظم یونین کونسل نواں کلے حاجی اعجاز خان کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں تبدیل دونوں فریقین آپس میں بغل گیر آئندہ بھا ئیوں کی طرح رہنے کا عزم ایک سال قبل نوشہرہ کے علاقہ موضع گنڈیری میں رولاامین نے بلال نامی نوجوان پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا جس پر دونوں فریقین کے مابین ایک سال سے دشمنی چلی آرہی تھی اور بات مزید بگڑرہی تھی جس پر ضلعی کونسلر حاجی نوشیر خان اور ناظم اعجاز خان نے دیگر عمائدین علاقہ کے تعاون سے فریق اول رولامین اور فریق دوئم بلال ساکنان موضع گنڈیری ضلع نوشہرہ کے مابین جامعہ مسجد گنڈیری میں راضی نامے کی ایک پرُ وقار تقریب منعقد کی جس میں فریق اول اور فریق دوئم کے ساتھوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی اور دونوں فریقین نے قران پاک پر حلف لیکر آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا اور بغل گیر ہوکر اپنی دشمی ختم کرنے کا اعلان کر کے ایک دوسرے کو معاف کردیا اور شیر وشکر ہوگئے ۔