کراچی٬ انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نے غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں کو بری کردیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) کر اچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے 3 کارکنوں کو بری کردیا٬ تفصیلات کے مطابق کر اچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے غیرقانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار متحدہ کے 3 کارکنوں طاہر لمبا٬ امتیاز اور جنید کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے ملزمان کو 2015 ء میں اس وقت کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے گرفتار کرکے ان پر دیگر الزامات کے علاوہ را کا ایجنٹ ہونے کا بھی الزام لگایا تھا ملزمان کے خلاف دیگر مقدمات ابھی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

#