ایم کیو ایم لندن رہنما$ں و کارکنان کی بڑی تعداد کا مظفر پارک میں شہداء کی قبروں پر حاضری ٬پھولوں کی چادریں چڑھائیں٬ فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما$ں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے پکاقلعہ نواب مظفر پارک میں شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رُکن مومن خان مومن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گرفتاریاں کرنا ریاستی اداروں کا کام رہا ہے لیکن گرفتاریوں پر ہمارے کارکنوں کا غم وغصہ محسوس کررہے ہیں۔

اداروں کو کوئی ایسا قدم نہیں اُٹھانا چاہئے جس سے کشیدگی ہو ٬ سیاسی جدوجہد کرنا ہمارا جمہوری اور سیاسی حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان کے نوجوان ایم کیوایم میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاہک پہلی مرتبہ یہ ہوا ہے کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں سے استعفیٰ مانگ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وقت بتائے گا کہ ایم کیوایم کہاں کھڑی ہے۔ بڑی تعداد میں کارکنان ہمارے ساتھ شامل ہونے کے پیغامات بھیج رہے ہیں اس کے بعد اگلے مرحلے میں اندرون سندھ میں بھی جاکر تنظیم سازی کریںگے۔

انہوں نے کہاکہ حسن ظفر عارف اور کنورخالد یونس کی گرفتاری بلاجواز ہے ٬ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے کہ ہم پریس کانفرنس کرکے اپنا موقف بیان کرسکتے ہیں۔ لہٰذا گرفتار شدگان کو فوری رہا کیاجائے اور ہمارے دفاتر کھولے جائیں۔ ہم پر سیاست کرنے کی غیر اعلانیہ پابندی ختم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں ٬ پاکستان ہمارے بڑوں نے بنایا اس کی محبت ہماری رگ رگ میں موجود ہے ۔ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہم سے پوچھیک کہ پاکستان سے ہماری محبت کس طرح ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نظم وضبط برقرار رکھنے کی بات کرتے ہیں ٬ گرفتاریاں سیاسی عمل کا حصہ ہیں٬ بڑے بڑے سیاسی لیڈر پکڑے جاتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :