معذور افراد کی تنظیم فلاح بہبود برائے معذورین کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) معذور افراد کی تنظیم فلاح بہبود برائے معذورین کی جانب سے ہفتے کو بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے جنرل سیکریٹری نعیم قریشی نے وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ آئین پاکستان کے تحت معذور افراد کی بحالی اور ان کی معاشی ترقی کیلئے مختص کردہ 2فیصد کوٹے پر سختی سے عملدرآمد کرواکر ان کو باعزت شہری ہونے کا موقع فراہم کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں جینے کا حق دیاجائے اور معذور افراد کو فوری طورپر روزگار فراہم کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے معذوروں کے 2فیصد ملازمت کے کوٹے پر بھی صحت مند جیالوں کو بھرتی کردیا ہے جس کی وجہ سے معذور افراد دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔