پاکستان کی معیشت میں 60فیصد حصہ ملٹی نیشنل کا ہے٬ جواد احمد

چائنا کے پاس موقع ہے وہ بڑی طاقت بن کر اُبھرے لیکن چائنا میں بھی غربت بے تحاشہ ہے٬ معروف گلوکار

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی معیشت میں 60فیصد حصہ ملٹی نیشنل کا ہے اور اس کے بعد دوسرا بڑا حصہ آرمی کا ہے اور پھر عوام کا٬ انہوں نے کہاکہ چائنا کے پاس موقع ہے کہ وہ بڑی طاقت بن کر اُبھرے لیکن چائنا میں بھی غربت بے تحاشہ ہے٬ وہاں بھی آمریت ہے اور انسانی حقوق کی پامالی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چائنا کے سرمایہ داروں میں سے 90 فیصد سے زیادہ وہاں کی کمیونسٹ پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوری طورپر طلباء یونینز کو بحال کیا جائے اور یونین کے انتخابات کرائے جائیں کیونکہ اپنے حقوق کے تحفظ اور حصول کیلئے تنظیم سازی کسی بھی انسان کا بنیادی حق ہے مگر گزشتہ تین دہائیوں سے طلباء یونین پرپابندی پر انہیں اس حق سے محروم رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت محنت کش طبقے اور متوسط طبقے کی سیاست کو ختم کیا گیا ہے ۔ طلباء یونین پرپابندی اس کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ داری کا دور ہے اس میں تعلیم برائے فروخت ہے۔ تعلیمی ادارے نجکاری میں دیئے جارہے ہیں ٬ جب تک ملک میں سیاسی عمل نہیں ہوگا اور بائیں بازو کے طلباء اس میں شریک نہیں ہوں گے اس وقت تک صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پنجاب کے حوالے سے ریسرچ کی تو ہمیں پتہ چلا کہ وہاں طلباء یونینوں پر پابندی ہٹادی ٬ جبکہ باقی صوبوں پر طلباء یونینوں میں پابندی موجود ہے۔ پنجاب میں پابندی کوآرڈنینس کے تحت ختم کیا گیا تھا اس کی وجہ مسلم لیگ (ن) ایم ایس ایف کو آگے لانا چاہتی تھی لیکن انہیں مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں 62 افراد ایسے ہیں جن کے پاس اتنی دولت ہے جتنی دولت دنیا کی آدھی آبادی کے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ داری نظام مضبوط ہوتا ہے تو تعلیم٬ صحت اور روزگار شہریوں کو ملتا ہے۔ پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت محنت کش طبقے اور متوسط طبقے کی سیاست کو ختم کیا گیا ہے ۔ طلباء یونین پرپابندی اس کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :