بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت ملکی بگڑی ہوئی معاشی حالات کو سنبھالنے کیلئے ایک بڑا سہارا ہے٬ آفتاب احمد خان شیر پائو

سی پیک میں خیبر پختونخوا کو حصہ نہ دینے کی بھر پور مزاحمت کی جائیگی٬وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کو اپنا حق دیں٬ چیئرمین قومی وطن پارٹی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:03

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت ملکی بگڑی ہوئی معاشی حالات کو سنبھالنے کیلئے ایک بڑا سہارا ہے ٬سی پیک میں خیبر پختونخوا کو حصہ نہ دینے کی بھر پور مزاحمت کی جائیگی۔وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کو اپنا حق دیں انہوںنے سعودی عر ب کے شہر ریاض میں قومی وطن پارٹی اوورسیز ونگ سعودی عرب کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب سے قومی وطن پارٹی کے اوورسیز کوارڈینٹر اور تقریب کے مہمان حصوصی اقبال ودود ٬قائمقام صدر عادل شاہ نونو٬جنرل سیکرٹری گوہر علی اخونزادہ٬نصیر عیسیٰ خان٬ الحاج شیر عالم خان٬ریاض ریجن کے صدر زمان خان٬عطاء محمد سلطان٬شاہ ودان خان٬محمد آیاز خان٬سلطان زیب اور عرفان اللہ مروت نے بھی خطاب کیا جبکہ قومی وطن پارٹی کے صوبائی سینئر وائس چیئرمین ایم پی اے بخت بیدار خان نے بھی ٹیلیفونک خطاب کیا٬تقریب کے مہمان حصوصی محمد اقبال ودود نے پارٹی قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ قومی وطن پارٹی کو پختونخوا میں مسلسل عوامی پذیرائی مل رہی ہے اور الیکشن 2016 میں قومی وطن پارٹی ایک بھر پور قوت کے طور پر ابھرے گی انہوںنے مرکزی حکومت سے اوورسیز فائونڈیشن میں پختونوں کو نمائندگی دینے کیساتھ ساتھ پشاور سے باہر ایک نئے ائیر پورٹ کی تعمیر کرنے کا پر زور مطالبہ کیا انہوںنے خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے پاکستانیوں کو یہاں روزگار کے مواقع دیے۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی کے ملی رہبر آفتاب احمد خان نے ٹیلیفونک خطاب میں انہوںنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کو سراہتے ہوئے کہاکہ اپ قوم کا سرمایہ ہیںآپ کا بیجھا ہوا قیمتی زرمبادلہ پاکستان کی بگڑی ہوئی معاشی حالت کو سنبھالنے کیلئے ایک بہت بڑا سہارا ہیں قومی وطن پارٹی بیرون ملک پاکستانیوں اور پختون کے مسائل حل کرنے کیلئے ہراول دستے کا کرادار ادا کرے گی آفتاب شیرپائو نے مزید کہاکہ اس وقت پختون خطہ ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے جبکہ وفاقی حکومت کیطرف سے چھوٹی قومیتوں اور صوبوں کے مسائل کیطرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس سے چھوٹی قومیتوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر سی پی منصوبے میں پختونخوا کو حصہ نہ دینے کی صورت میں قومی وطن پارٹی بھر پور مزاحمت کریگی انہوںنے پاک افغان تعلقات کو صحیح سمت میں لانے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جو قوتیں پاکستان پر چڑھانی کی بات کر رہے ہیں ٬ان کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ جب بھی اپنی مٹی کی تحفظ اور تقدس کی بات ہوگی تو پھر ہم سب ملک وقوم کے دفاع کیلئے بیک آواز ہوکر لبیک کہیں گے اور پاکستان دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔تقریب قومی وطن پارٹی کے صوبائی سینئر وائس چیئرمین اور ممبر صوبائی اسمبلی بخت بیدار خان اور قومی وطن پارٹی سعودی عرب کے صدر جو ان دنوں پاکستان میں ہیں نے بھی ٹیلیفونک خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :