پانی قدرت کا وہ نعمت ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے٬ نصر اللہ خان

جودہ حکومت نے کوئٹہ کے پانی کے مسئلے کو مستقل حل کیلئے اس سال بجٹ میں اربوں روپے رکھے ہیں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پشونخواہ میپ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 21:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) پانی قدرت کا وہ نعمت ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے ہمارے عوام کو ہر لحاظ سے پانی کا استعمال میں حد درجہ احتیاط کرنی ہوگی ۔ موجودہ حکومت نے کوئٹہ کے پانی کے مسئلے کو مستقل حل کیلئے اس سال بجٹ میں اربوں روپے رکھے ہیں جس میں پٹ فیڈر کینال سے پائپوں کے ذریعے پانی لانے اور مانگی ڈیم سمیت کوئٹہ کے اطراف میں ڈیمز کی تعمیر کے اہم منصوبے شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے گزشتہ روز سریاب کیچی بیگ میں نئے ٹیوب ویل کا افتتاح کرتے ہوئے عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عوامی جرگے سے ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن عزیز اللہ شاہوانی ٬ ملک نور احمد شاہوانی اور عبدالعلی اچکزئی نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اجتماع میں علاقے کے معتبرین حاجی بابا جان شاہوانی ٬ ملک عیسیٰ شاہوانی ٬ کیچی بیگ یونین کونسل کے چیئرمین ملک فاروق شاہوانی ٬ ڈپٹی چیئرمین بسنت کمار ٬ حاجی بسم اللہ خان ٬واسا کے ایکسیئن رمضان اچکزئی ٬ ایکسیئن علی اکبر اور علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس سے پہلے انہوں نے فیتہ کاٹ کر اور بٹن دبا کر باقاعدہ نئے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا ۔ علاقے کے معتبرین نے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی کو حلقے کے ترقیاتی فنڈز سے کیچی بیگ کیلئے ٹیوب ویلز اور سڑکوں کی تعمیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ سریاب وسیع علاقہ ہے اس پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے بالخصوص تعلیمی اداروں کی صورتحال کو صحیح کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے اپنے خطاب میں علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ۔ اور گزشتہ تمام بجٹ میں بلا امتیاز تمام علاقوں میں بلا امتیاز عوامی فلا ح وبہبود کے ترقیاتی سکیمات پائے تکمیل تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پانی ایک ایسا قدرتی نعمت ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے ۔

موجودہ حکومت نے زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کو بلند کرنے کے تمام صوبے بالخصوص کوئٹہ کے اطراف میں چھوٹے ندی نالوں پر چھوٹے ڈیمز اور ٹرینچز کیلئے سروے کا کام مکمل کیا ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع ہوجائیگا۔ اس کے علاوہ کوئٹہ کے پانی کے مستقل حل کیلئے مانگی ڈیم ٬ برج عزیز خان ڈیم ٬ پائپوں کے ذریعے پٹ فیڈرکینال سے پانی لانے کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔ ہمیں پانی کی بوند بوند کو ضیاع ہونے سے بچانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :