Live Updates

عمران خان کے نزدیک سب ادارے بے اعتبار ہیں٬ ڈاکٹر مصدق ملک

یہ ایک طالبانہ رویہ ہے٬پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں جانے کے بعد سڑکوں پر آنے کی کوئی وجہ نہیں٬ ترجمان وزیراعظم

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) )وزیراعظم پاکستان کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کے نزدیک سب ادارے بے اعتبار ہیں ٬یہ ایک طالبانہ رویہ ہے٬پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں جانے کے بعد سڑکوں پر آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ عمران خان 5 ہزار ڈنڈا بردار افراد جمع کر کے تبدیلی نہیں لا سکتے ہیں ۔وہ ہفتہ کو کراچی میں پاکستان بزنس اینڈ اکنامک سمٹ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

سمٹ سے وفاقی وزیر مملکت اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سی پیک ایک انفراسٹرکچر منصوبہ ہے۔اس کے ذریعے ملک میں پاور پلانٹس٬روڈ نیٹ ورکس اور ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوں گے ۔بھاری سرمایہ کاری سے گوادر اور بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مختلف منصوبوں اور سرمایہ کاری سے تھر میں بھی بحالی آئے گی۔

سندھ میں بجلی کے منصوبے لگنے والے بجلی کے مسائل حل ہونگے۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں جانے کے بعد سٹرکوں پر آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن نے بھی پاناما لیکس معاملے پر کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان میںچھپنے والی خبر کی حکومت نے بارہا تردید کی ہے۔ اگراس میں کوئی ملوث ہوا تو سامنے آجائے گا۔

تخیلاتی باتوں سے اداروں کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایشیاکی سب سے بہترین مارکیٹ بن گئی ہے ۔تمام معاشی انڈیکیٹرز اس بات کا اشارہ کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس کی گواہی دنیا دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2013میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو ملک کی معیشت کو خطرناک صورت حال کا سامنا تھا ۔حکومت کو شروع کے 3سال معیشت کی بحالی میں لگے اور اس کے بعد کا عرصہ ترقی میں صرف کیا ۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات