راولپنڈی آرٹس کونسل میںکورین ثقافتی شومیں فنکاروں کی شاندارپرفارمنس

پاکستان اورکوریا کے ثقافتی تعلقات کومضبوط سے مضبوط تردیکھنے کے خواہاں ہیں٬ کورین سفیر

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) کورین ایمبیسی اورراولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے کورین ثقافتی شوکا اہتمام کیا گیا جس میں جنوبی کوریا سے آئے ہوئے فنکاروں نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔ ثقافتی شومیں کورین سفیرسوڈانگ گُو٬ایم این اے طاہرہ اورنگزیب٬ایم پی اے راجہ حنیف ایڈوکیٹ٬ایم پی اے لبنیٰ پیزادہ٬ایڈیشنل کمشنرطارق محمودطارق٬ناہیدمنظوراورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمد شریک ہوئے۔

کورین میوزک گروپ نوریم ماچی نے اپنے روائتی سازندوں اورآوازوں کا جادوجگا کربڑی تعدادمیں موجود شرکاء کوجھومنے پرمجبورکردیا۔ گروپ نے روائتی موسیقی کے علاوہ ملی نغمہ جیوے جیوے پاکستان گا کرلوگوں کوحیران کردیا۔اپنے استقبالیہ خطاب میں کورین سفیرسوڈانگ گُونے بھرپورتعاون پرراولپنڈی آرٹس کونسل کا شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان اورکوریا کے ثقافتی تعلقات کومضبوط سے مضبوط تردیکھنے کے خواہاں ہیں۔

انھوں نے کہا اسلام آباداس طرح کے پروگراموں کا انعقادہوتا رہتا ہے مگرراولپنڈی کی عوام کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ کورین کلچرکوجان سکیں۔انھوں نے مزیدکہا کہ آج کا ثقافتی شونیشنل فاونڈیشن ڈے کے سلسلے میں منعقدکیا گیا تھا۔تقریب کے اختتام پراڈیٹوریم پاکستان کوریا دوستی زندہ بادکے نعروں سے گونجتا رہا۔ 10-16/--292