پہلی زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب

پانچ روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 150 سے زائد کھلاڑیوں کی لاہور آمد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:59

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پہلی زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک تھے٬ اس موقع پر چیف ریفری فہیم صدیقی اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی٬ پانچ روزہ چیمپئن شپ میں 150 سے زائد کھلاڑی پاکستان کے مختلف حصوں سے لاہور آئے ہیں٬ پہلے روز انڈر 18 کے کوالیفائنگ رائونڈ کے بعد مین رائونڈ بھی شروع ہوگیا٬ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کا جذبہ دیدنی تھا٬پہلے کوالیفائنگ رائونڈ میں سیف العزیز نے شیروز افضل کو 8-3 سے٬ علی رضا نے احمد حسنین کو 8-0 سے ٬ احسن عمر نے رضوان احمد کو 8-0 سے٬ احسن علی نے عاصم خان کو 8-2 سے٬ بلال ضیاء نے بلاول کو 8-6 سے ہراکر دوسرے کوالیفائنگ رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا٬ دوسرے کوالیفائنگ رائونڈ میں سیف العزیز نے علی خان کو 8-0 سے٬ بلال قدیر نے افسرحسنین کو8-1 سے٬ زبیر رضا نے علی رضا کو 8-4 سے٬زلان خان نے حسین گل کو 8-5 سے٬ احسن عمر نے عبدالطیب کو 8-3 سے٬ شان علی نے بلال ضیاء کو 8-6 سے ہرا کر مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا٬ مین رائونڈمیں نعمان آفتاب نے شان حسین کو 6-3, 6-3 سے٬ حافظ ارباب علی نے صمد اریجو کو 6-0, 6-1 سے٬ محمد سیف نے سیف العزیز کو 6-1, 6-0 سے جبکہ حذیفہ عبدالرحمان نے بلال کبیر کو 6-3, 6-0 سے شکست دیدی٬آج بروز اتوار دیگر ایج گروپ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :