بس اور موٹر سائیکل کے در میان تصادم کے نتیجہ میں مقامی تاجر جاں بحق٬ بیوی زخمی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:57

چشتیاں۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں کپڑے کے ممتاز تاجر محمد صدیق رحمانی جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محمد صدیق اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پرچشتیاں سے بوریوالہ جا رہے تھے کہ اڈا کچی پکی کے قریب مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا کر دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر بوریوالہ ہسپتال لے جایا گیاجہاں محمد صدیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکی شدید زخمی اہلیہ کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے٬ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :