پولیس نے رواں ماہ ضلع بھرمیں کا رروائی کے دوران89 مجرمان کوگرفتارکرلیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:57

جھنگ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) جھنگ پولیس نے رواں ماہ ضلع بھرمیں کارروائی کے دوران89 مجرمان کوگرفتارکیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق پولیس نے رواں ماہ ضلع بھرمیں کارروائی کے دوران89 مجرمان کوگرفتارکیا جن میں17قتل٬ڈکیتی اور راہزنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے جبکہ 23عدالتی مفروران جن میں 5 اے کیٹیگری اور 18بی کیٹیگری میں شامل ہیں کوبھی گرفتارکیاگیا٬پولیس ترجمان کے مطابق رواں ماہ ضلع ہذا میںاسلحہ کی36مقدمات درج رجسٹرکئے گئے اور ملزمان سے 5 عددرائفل٬ 8عددبندوقیں٬ 2عددریوالور٬ 22عددپسٹل اور66عددکارتوس بھی برآمدکئے جبکہ منشیات کے 49مقدمات درج رجسٹرکئے گئے اور ملزمان سے 20کلو332گرام چرس٬4کلو600گرام افیون اور 420گرام ہیروئن نیز598بوتل شراب معہ دو چالو بھٹی بھی برآمدکی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :