سجاول٬تعلقہ اسپتال میں دائوں کی قلت

مریضوں کو ادویات فراہم کرنے سے معذوری کے نوٹس آویزاں ٬میڈیاپر خبر آنے کے بعد محکمہ نے نوٹس لے لیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:46

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) سجاول تعلقہ اسپتال میں دائوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور مریضوں کو ادویات فراہم کرنے سے معذوری کے نوٹس آویزاں کردئے گئے ہیں ٬میڈیاپر خبر آنے کے بعد محکمہ نے نوٹس لے لیا٬ ذرائع کے مطابق تعلقہ اسپتال سجاول میں انتظامیہ نے مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند کردی ہے اور مریضوں کو صرف چیک اپ کرکے نسخہ لکھ کر روانہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ٬جبکہ ایک نوٹس بھی آویزاں کردیاگیاہے کہ جس میں لکھ دیاگیاہے کہ تین ماہ سے بجٹ نہ ملنے کی وجہ سے مریضوں کو دوافراہم نہیں کرسکتے اس لئے کوئی بحث نہ کریں اور جاکر اپنے منتخب نمائندوں اور اعلیٰ حکام سے رابطہ کریں ٬مذکورہ نوٹس اور ادویات کی فراہمی بند ہونے کی خبر میڈیاپر آنے کے بعد ڈی جی ھیلتھ ڈاکٹر حسن مراد شاہ نے سجاول پہونچ کر مذکورہ پوسٹر ھٹانے کا حکم دیااس موقع پر انہوں نے کہاکہ سجاول کی اسپتال کو این جی اوز کی نگرانی میںدیدیاگیاہے اور اسکے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں جلدہی ادویات کی فراہمی سمیت دیگر تمام مسائل حل کئے جائیں گے ٬

متعلقہ عنوان :