جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر حج کامبار ک سفر کرکے واپس پہنچ گئے

حج کا مقدس سفر تاریخی ٬دینی روحانی اہمیت کا حامل ہوتاہے ٬عالم اسلام کے ہرزبان رنگ ونسل کے لوگ دوران حج ایک دوسرے سے ملتے ہیں ٬ ممالک کے حالات سے بھی باخبر ہوتے ہیں٬ ملاقات کیلئے آنے والے وفود سے گفتگو

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر حج کامبار ک سفر اور آبائی گائوں کے سفر کے بعد کوئٹہ پہنچ گیے ہیں صوبائی دفتر پہچنے پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلو چ٬ حافظ نورعلی ٬ڈاکٹر نعمت اللہ ٬عبدالغفار مدنی کاکڑودیگر نے ان کااستقبال کیا اس موقع پر استقبال کرنے وملاقاتیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج کا مقدس سفر تاریخی ٬دینی روحانی اہمیت کا حامل ہوتاہے عالم اسلام کے ہرزبان رنگ ونسل کے لوگ دوران حج ایک دوسرے سے ملتے ہیں ایک دوسرے کے ممالک کے حالات سے بھی باخبر ہوتے ہیں حج بیت اللہ میں ایک پروقار روحانی منظر ہوتا ہے اللہ تعالیٰ تمام حاجیوں کی عبادات قبول فرمائیں اور دیگر بھائیوں کو بھی اس اہم مبارک سفر نصیب کردیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دنیابھر میں کہیں بھی مسلمانوں کو ماڈل اسلامی حکومت نصیب نہیں ہوا کچھ ممالک میں کچھ اسلامی قوانین نافذ ہیں جن کے برکات بھی ان کی اجتماعی معاشرے سیاسی زندگی میں نظرآرہے ہیں پاکستان کے عوام اسلام سے محبت کرنے والے ہیں اور ہم اس ملک کو حقیقی اسلامی بناکر عوام کو دیانت دار حکومت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عوام کے تمام مسائل حل ہودشمن کی سازشیں ناکام اور عوام کو تعلیم صحت وروزگار کی سہولتیں میسر ہوجائیں عوام جماعت اسلامی کی اس جدوجہد میں ساتھ دیں۔؁

متعلقہ عنوان :