ڈپٹی کمشنر چاغی کا ڈگری کالج دالبندین کا دورہ ٬طلبائوکو درپیش مسائل معلوم کیے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 20:45

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)ڈپٹی کمشنر چاغی قادر بخش پرکا نی کا ڈگری کالج دالبندین کا دورہ ۔ڈپٹی کمشنر چاغی قادر بخش پرکانی نے ڈگری کالج دالبندین کا دورہ کیا تحصیلدارظفر کبدانی انکے ہمراہ تھے ۔گزشتہ روز ڈگری کالج کے طلباء نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملاقات کیا اور ڈپٹی کمشنرکو ڈگری کالج کا طلباء نے دورہ کرنے کی دعوت دی ۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر قادر بخش نے کالج کا تفصیلی دورہ کیا ۔طلباء نے ڈپٹی کمشنر کو کالج کے مسائلوں سے آگاہ کردیا ۔خصوصا ہاسٹل کاکام التوا کا شکار ہونے اور لیکچرار کے مسائلوں کو حل کرانے کی یقین دہانی کرادی اور کہا میں ڈاریکٹر ایجوکیشن کو خط لکھ کر کالج کے مسائلوں سے آگاہ کرونگا ۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تفتان اور دالبندین کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا دورہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب اللہ موسی خیل نے دالبندین شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا دورہ کیا اور میڈیکل اسٹورز کے لائسنس چیک کیئے اور ادویات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر تفتان مہر اللہ نے بھی تفتان کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا دورہ کیااور میڈیکل غیر قانونی میڈیکل اسٹورز سیل کردیا ۔ڈپٹی کمشنر چاغی میر قادر بخش پرکانی کی ہدایت پر تحصیلدار ظفر کبدانی اور ایس ایچ او عابد شیرزئی نے عوامی شکایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر منشیات فروش کر نے والے اڈوں کو سیل کر دیا ۔

ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق ضلع بھر میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیا جائے گا ضلع میں امن اومان کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے تعلیم ٬صحت پر کسی کو نہیں بخشا جائے گا ۔اور شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہیگا ۔